اہم خبریں

مذہبی جماعت کے احتجاج پر مولانا فضل الرحمان متحرک ہو گئے

اسلام آباد (نامہ نگار) مذہبی جماعت کے احتجاج کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان متحرک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے صورتحال کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال پر افہام و تفہیم کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل نکالنے کا مشورہ دیا۔

اسی طرح مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت کے نمائندے اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ سے بھی رابطہ کیا اور احتجاج کو پُرامن طریقے سے ختم کروانے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی کوششوں کے بعد مذہبی جماعت اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس معاملے کو خوش اسلوبی اور باہمی مشاورت سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کسی بھی قسم کے تصادم کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور مظاہرین، دونوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، ایسے میں باہمی برداشت اور مفاہمت ہی واحد راستہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آئندہ چند روز میں اہم رہنماؤں سے مزید مشاورت بھی کریں گے تاکہ احتجاجی صورتحال کا مستقل حل نکالا جا سکے۔
مزیدبپڑھیں :بانی پی ٹی آئی نے جس کا انتخاب کیا وہی وزیرِاعلیٰ ہو گا: بیرسٹر گوہر

متعلقہ خبریں