اہم خبریں

لاہور میں ساڑھے 4 کروڑ روپے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور (اے بی این نیوز)لاہور کی اعظم کلاتھ مارکیٹ میں دو دکانوں سے ساڑھے چار کروڑ روپے چوری کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مستی گیٹ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں دو دکانوں سے مجموعی طور پر ساڑھے چار کروڑ روپے چوری کیے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر شواہد کی مدد سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں‌:بجلی کے نئے کنکشن کے لئے شرط عائد

متعلقہ خبریں