لاہور( اے بی این نیوز)بلاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کو دبئی میں پارٹی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ دبئی میں ہونے والی تقریب کے دوران محکمہ پولیس کے ایکسٹراڈیشن سیل کے ڈی ایس پیز پہلے ہی موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی خالد وریا 2 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دبئی گئے تھے، ڈی ایس پی نے دبئی پولیس کے ساتھ مل کر اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی۔
بلاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ بھی اسی فلیٹ میں پارٹی میں موجود تھا۔
ٹیفی بٹ اس وقت دبئی پولیس کی حراست میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کو ریڈ وارنٹ کے تحت گرفتار کرکے پاکستان روانہ کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوںکی پیشگوئی ، الرٹ جاری