اہم خبریں

موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا

ملتان ( اے بی این نیوز)ملتان میں جلال پور پیر والا کے مقام پر M5 موٹر وے کا ایک اور حصہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔

ملتان میں ایم 5 موٹروے پر پانی کے بہاؤ سے نیا شگاف بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔

محکمہ فلڈ کنٹرول کا کہنا ہے کہ شگاف کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے کام جاری ہے، اس وقت موٹر وے کے دونوں ٹریکس کی 6 لینیں بہہ چکی ہیں۔

ملتان میں جلال پور پیر والا کے مقام پر M5 موٹر وے کا ایک اور حصہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔

محکمہ فلڈ کنٹرول کا کہنا ہے کہ پانی کے بہاؤ سے نیا شگاف بڑھ رہا ہے، شگاف کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے کام جاری ہے، موٹر وے پر پہلا شگاف جلال پور میں سکھر سے ملتان آنے والے ٹریک پر پڑا، نیا شگاف رات کے وقت ملتان سے سکھر جانے والے ٹریک پر نمودار ہوا۔

اوچ شریف روڈ پر شگاف سے متاثرہ سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام بھی جاری ہے، ملتان سے جھانگڑہ تک موٹروے آج آٹھویں روز بھی بند ہے۔
مزید پڑھیں‌:رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل رات ہوگا

متعلقہ خبریں