اسلام آباد( اے بی این نیوز) اسلام آبادپولیس کی جانب سے بار بار ہراساں کیے جانے پر شہری ہائی وولٹیج بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔
مجسٹریٹ نے کھمبے پر چڑھنے والے شہری کو مذاکرات کے ذریعے نیچے اتارا، پولیس نے کھمبے پر چڑھنے والے شہری کو حراست میں لے لیا۔
شہری نے کہا کہ میں گاڑیاں دھوتا ہوں، پولیس مجھے بار بار گرفتار کرتی ہے، میرے پاس اس کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔
پولیس نے تمام واقعات سننے کے بعد شہریوں کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:“پنجاب بھر میں گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی،سنگین الرٹ جاری