لاہور( اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما حماد اظہر نے این اے 129 سے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔
لاہور سے جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ ان کے بھتیجے ارسلان ظہیر اپنے والد کی خالی کردہ نشست پر الیکشن لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ والدہ کی ہدایت پر این اے 129 کا ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر پی ٹی آئی بائیکاٹ نہیں کرتی تو میرے کزن ارسلان ظہیر کو ضمنی الیکشن لڑنا چاہیے۔
رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے میرے والد کو ہراساں کیا، انہیں گرفتار کیا گیا، میرے گھر پر بار بار چھاپے مارے گئے۔
پا کستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماحماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے والد کا اکلوتا بیٹا اور خاندان کا واحد وارث ہوں، میں اپنی والدہ کو کسی اور صدمے کا نشانہ نہیں بنانا چاہتا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی ،علیمہ خان کی تلخ کلامی کے بعد سلمان اکرام راجہ کا بڑا فیصلہ