کراچی ( اے بی این نیوز)کراچی میں گاڑی کی خرید و فروخت میں فراڈ کرنے والے شہری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
اے بی این نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے آڈی ڈیلر ظاہر کر کے شہری سے دھوکہ دہی کے مقدمے میں نامزد ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے آڈی ڈیلر ظاہر کر کے شہری سے دھوکہ دہی کے کیس کی سماعت کی۔
شکایت کنندہ کے وکیل بیرسٹر افتخار شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے اپنا تعارف پاکستان میں آڈی ڈیلر کے طور پر کرایا۔
شکایت کنندہ کو بعد میں معلوم ہوا کہ ملزم کے پاس اختیار نہیں ہے۔ شکایت کنندہ نے کار خریدنے کے لیے ملزم کے اکاؤنٹ میں 10 ملین روپے جمع کرائے تھے۔
ملزمان نے نہ آڈی کار فراہم کی اور نہ ہی رقم واپس کی۔ ملزمان میں کمپنی کے مالک سید ارشد رضا سمیت 6 افراد شامل ہیں۔
عدالت نے نامزد ملزمان کے 50 ہزار روپے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے ایس ایچ او مٹھا ڈار کو وارنٹ کی تعمیل کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں:امریکہ کا بھارت کو ایک اور بڑادھچکا