اہم خبریں

عافیہ صدیقی کیس ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجز بینچ کا اہم فیصلہ جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجز بینچ نے اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے 21 جولائی 2025 کے حکم نامے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس وقت جاری کیا گیا حکم نامہ قانونی دائرہ اختیار سے باہر تھا اور متعلقہ جج منظور شدہ روسٹر کا حصہ نہیں تھے۔

لارجز بینچ نے واضح کیا کہ عدالتی اختیار کسی جج کی انفرادی حیثیت سے وابستہ نہیں ہوتا اور یہ صرف قانونی طور پر تشکیل شدہ بینچ کے ذریعے ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کوئی بھی جج یا بینچ اپنی مرضی سے کسی مقدمے کو خود الاٹ نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں :شدید برفانی طوفان نے نظامِ زندگی مفلوج،سکول بند ، ڈیزاسٹر ایمرجنسی کا اعلان

متعلقہ خبریں