اہم خبریں

ٹی 20 درلڈ کپ،پاکستان،بھارت میچ، برف پگھلنے کے امکا نات، چیئرمین پی سی بی کا بڑا بیان سامنے آگیا

لاہور (اے بی این نیوز)لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت آئی سی سی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات چل رہے ہیں اور صورتحال پر بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال چیزیں پراسس میں ہیں، اسی لیے وہ اس مرحلے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتے اور خود بھی اس معاملے پر انتظار کر رہے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خود چل کر بات کرنے آئے تو بہت سی باتیں خود بخود بھلا دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ گھر آئے مہمان کی عزت کرنا سیکھی ہے اور اسی روایت پر قائم ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ نہ وہ خود دھمکیوں سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی ہماری حکومت کسی دباؤ میں آتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بہت سے ممالک نے پاکستان سے رابطہ کیا ہے اور کرکٹ کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت جاری ہے۔ محسن نقوی کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے پیدا ہونے والا مسئلہ دراصل بنگلہ دیش کا تھا، اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش بورڈ کے مؤقف کو نظر انداز نہیں کیا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ کھیلوں میں مثبت رویے اور باہمی احترام کا قائل رہا ہے اور آئندہ بھی تمام معاملات کو اسی جذبے کے تحت حل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :ٹی 20 ورلڈ کپ کا اصل معاملہ کیا تھا،محسن نقوی نے بتا یا،اب کس کا انتظار ہے،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں