لاہور (اے بی این نیوز) لاہور میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق کی نیلامی کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ نیلامی کی تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ پی سی بی اور پی ایس ایل کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نیلامی کے عمل کو شفاف اور مسابقتی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ 2ارب45کروڑ کی بولی لگا دی۔یہ بولی ولی ٹیک نے لگائی اور کامیاب قرار پا ئے.ملتان سلطانز پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم بن گئی.
ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق کے حصول کے لیے مجموعی طور پر 5 بڈرز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ ٹیم ملتان سلطانز کی بیس پرائز 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد مختلف گروپس کی جانب سے بولی کا عمل شروع کیا گیا۔ نیلامی کے اس مرحلے کو پی ایس ایل کی تاریخ کا ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹس برانڈ بن چکا ہے، جس نے نہ صرف ملکی کرکٹ کو فروغ دیا بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فرنچائز ماڈل میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی پی ایس ایل کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔
پی سی بی حکام کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ شائقین کرکٹ ایک بار پھر سنسنی خیز مقابلوں اور بڑے ناموں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے، جبکہ ملتان سلطانز کی نیلامی پی ایس ایل کے مستقبل کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل سمجھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد میں سرچ، کومبنگ اور ہارڈ ٹارگٹ سیکیورٹی آپریشنز جاری















