اہم خبریں

متحدہ عرب امارات میں سرکاری و نجی ملازمین کے لیے 3چھٹیوں کا اعلان

دبئی (اے بی این نیوز)متحدہ عرب امارات نے سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 3 چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

متحدہ عرب امارات میں 5ستمبر بروز جمعہ عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

فیڈرل ہیومن ریسورسز اتھارٹی نے تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں کو سرکلر جاری کر دیا جبکہ اس موقع پر قیادت، حکومت اور عوام کےساتھ عرب اور عالم اسلام کو بھی مبارکباد دی گئی۔

دوسری جانب وزارت انسانی وسائل اور اماراتی نے بھی اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے کے ملازمین کو بھی 5 ستمبر کو باقاعدہ تنخواہ کی چھٹی ہوگی۔

اس طرح جمعہ کی چھٹی کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو تین دن (جمعہ، ہفتہ، اتوار) کی چھٹی ملے گی۔
مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات کی موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی،ہائی الرٹ جاری

متعلقہ خبریں