پشاور( اے بی این نیوز)پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب میں حمایت کے لیے جمعیت اسلام سے رابطہ کرلیا۔
اے بی این نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد حمایت حاصل کرنے اور وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے جے یو آئی کے مرکزی دفتر پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں جنید اکبر، عرفان سلیم اور دیگر شامل تھے۔
جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش، مولانا جلیل جان اور دیگر رہنماؤں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔
پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب میں حمایت کی درخواست کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پیر کو اسمبلی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جس میں نامزد وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، مصر میں سربراہی اجلاس پر تبادلہ خیال