خیبر پختونخوا ( اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تین بڑی ٹیکٹونک پلیٹس (عربی، یورو ایشین اور انڈین) کے سنگم پر واقع ہے، جو ملک میں پانچ سیسمک زونز بناتے ہیں۔ مختلف فالٹ لائنوں کے امتزاج کی وجہ سے اس خطے میں ٹیکٹونک حرکتیں اکثر ہوتی رہتی ہیں۔
پی ایم ڈی کے مطابق، زلزلہ رات 8 بجکر 59 منٹ پر پٹن سے 22 کلومیٹر جنوب مشرق میں 31 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ پی ایم ڈی کے مطابق یہ جھٹکے ملیر کے شمال مغرب میں سات کلومیٹر کے فاصلے پر ریکارڈ کیے گئے۔
اس سے قبل ستمبر میں پی ایم ڈی نے اطلاع دی تھی کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے چترال، پشاور اور سوات میں محسوس کیے گئے۔
مزید پڑھیں:ٹک ٹاکر دوستی کے بعد اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب