پشاور( اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پشاور کے علاوہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی، سوات اور ملاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
گلگت بلتستان میں غذر کے گاہکوچ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:لائیو ویڈیو اسٹریم نے 3دہائیوں سے بچھڑی ماں اور بیٹی کو ملا دیا