اہم خبریں

چاند نظر نہیں آیا،عید ہفتہ کو ہو گی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) ملک بھر کے عوام کیلئے عیدالفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوں گے۔اعلان میں بتایا گیا ہے کہ یکم شوال 1447 ہجری بروز ہفتہ 21 مارچ 2026 کو ہوگی اور اسی دن ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ اجلاس میں ملک کے مختلف شہروں سے موصول ہونے والی شہادتوں اور سائنسی شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اجلاس میں مذہبی و فلکیاتی ماہرین سمیت مختلف اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ چاند کی رویت ممکن نہیں تھی، جس کے بعد حتمی اعلان جاری کیا گیا۔اس اعلان کے بعد عوام نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار شروع کر دیا ہے، جہاں عید کی تیاریوں، خریداری اور تعطیلات کے حوالے سے ٹرینڈز تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ مارکیٹوں میں بھی رش بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ شہری عید کی تیاریوں کو آخری مراحل میں لے جانے میں مصروف ہیں۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس کے بعد کیا۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی کوئی مستند شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوں گے اور یکم شوال ہفتہ کو ہوگی۔ ملک کے بیشتر علاقے کالے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں.

اجلاس میں اسلام آباد سمیت کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں قائم زونل کمیٹیوں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا، تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق نہ ہو سکی۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام شہادتوں کو جانچنے کے بعد شریعت اور سائنسی اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عیدالفطر کو مذہبی جوش و جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ منائیں۔

مزید پڑھیں :جنگ بندی ہو گئی،چین کا خیر مقدم

متعلقہ خبریں