اہم خبریں

آزاد کشمیر کا اوورسیز انوسٹرز کی سرمایہ کاری لانے کا منصوبہ ناکام ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) آزاد کشمیر کا اوورسیز انوسٹرز کی سرمایہ کاری لانے کا منصوبہ ناکام ہونے کا خدشہ ،آزاد کشمیر کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھنے والا محکمہ صنعت و تجارت بے یارو مددگار گزشتہ 9ماہ سے ڈائریکٹر انڈسٹریز کی آسامی خالی محکمہ کے اہم امور ٹھپ ہوکر رہ گئے !موجودہ حکومت بھی اہم ترین محکمہ کا ڈائریکٹر تعینات نہ کرسکی ۔محکمہ صنعت و تجارت کے زیر انتظام چلنے والے مختلف صنعتی ایریاز سے ریاست کو سالانہ ٹیکس کی مد میں پانچ ارب سے زائد ریونیو اور تقریبا چھے ہزار کے قریب شہریوں کو روزگار فراہم ہورہا ہے مگر حیران کن بات ہے کہ گذشتہ نو ماہ سے اس اہم ترین محکمہ کے ڈائریکٹر کی پوسٹ خالی پڑی ہے جس کی وجہ سے محکمہ صنعت و تجارت کے کئی اہم امور ٹھپ پڑے ہیں

جبکہ دوسری جانب میرپور ڈویژن میں محکمہ صنعت و تجارت کی جوائنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز کی کرسی بھی گزشتہ تین ماہ سے خالی پڑی ہے جس کی وجہ سے میرپور ڈویژن کے صنعتکاروں کے مسائل بھی بڑھتے جارہے ہیں مگر موجودہ حکومت ان دونوں اہم پوسٹوں پر افسران تعینات کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے۔جس کی وجہ سے صنعتکاروں کے مسائل میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ضلعی افسران کی مانیٹرنگ کا عمل بھی بری طرح سے متاثر ہوچکا ہے ایک طرف حکومت آزاد کشمیر نے حال ہی مظفرآباد میں اوورسیز کانفرنس کا انعقاد کروا کے اوورسیز کو صنعتیں لگانے کے لیے دعوت دی ہے تو دوسری طرف اہم سرکاری پوسٹوں پر افسران ہی تعینات نہیں ہیں جس کی وجہ سے نہ تو نئی صنعتی پالیسی تیار ہوسکی ہے اور نہ ہی صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کرسیوں پر موجود ہیں جس سے محکمانہ ریگولر پراجیکٹس اور اہم امور مکمل ٹھپ پڑے ہیں اہم ترین صنعت و تجارت میں گزشتہ نو ماہ سے ڈائریکٹر کی عدم موجودگی سے کمپنیز رجسٹریشن ، صنعتی ایریاز کے مسائل سمیت محکمانہ امور بری طرح سے متاثر ہوکر رہ گئے ہیں

مزید پڑھیں :ایران کے میزائل حملے میں اسرائیلی وزیر اعظم اور موساد کا چیف ہلاک،سوشل میڈیا پر خبریں ،تصاویر وائرل،جا نئے حقیقت

متعلقہ خبریں