اہم خبریں

آزاد کشمیر ، آئندہ انتخابات کے لیے بڑا بریک تھرو،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد (رضوان عباسی) آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے 3 رکنی پینل پر مکمل اتفاق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق یہ پینل چئیرمین کشمیر کونسل یعنی وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو بھیجا جائے گا، اور یہاں سے ایک نام فائنل کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمیشن کے پینل میں آصف شاہ، ریٹائرڈ جسٹس مصطفیٰ مغل، ریٹائرڈ جسٹس خواجہ نسیم کا نام شامل ہے ۔

ذرائع کے مطابق جسٹس مصطفیٰ مغل کو سب سے زیادہ پسندیدہ امیدوار قرار دیا جا رہا ہے، اور ان کے انتخاب کے امکانات سب سے روشن ہیں۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر زور دیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پینل کی منظوری سے انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، جو ریاست کی سیاسی تاریخ میں ایک مثبت اور تاریخی قدم ثابت ہوگا۔یہ بریک تھرو آزاد کشمیر کی سیاست میں استحکام اور باہمی اعتماد کی علامت ہے، کیونکہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں تاخیر انتخابات کے شیڈول پر اثر ڈال سکتی تھی۔ اب اس اتفاق سے انتخابات کا عمل بروقت اور بلا خوف و خطر شروع ہو سکے گا۔عوام اور سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، اور توقع ہے کہ یہ فیصلہ ریاست میں جمہوری اقدار کو مزید مضبوط کرے گا۔آزاد کشمیر کے عوام کے لیے امید کی کرن! شفاف انتخابات کا وعدہ پورا ہونے جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں  :مری ،مظفرآباد، چلاس ،دیامر، اپر کرم ،کوہستان میں برفباری،جا نئے مزید تفصیلات

متعلقہ خبریں