اہم خبریں

وزیر اعظم ڈٹ گئے،کونسا استعفیٰ،مقابلہ کر نے کا عزم

مظفرآباد س ( اے بی این نیوز   )مظفرآباد سے جاری ہونے والے بیان میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ترجمان نے تمام افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم چودھری انوارالحق کے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں مکمل طور پر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعظم نے نہ تو استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی صدر آزاد کشمیر کو کوئی خط بھیجا ہے۔

ترجمان نے اس خبر کی بھی نفی کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چودھری انوارالحق نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اپنے سیاسی مستقبل سے متعلق بات کی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تمام رپورٹس حقیقت کے برعکس ہیں اور ان کا مقصد صرف سیاسی ابہام پیدا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں :قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا کی دھوں دار گفتگو،جا نئے ٹیم بارے کیا کہا

متعلقہ خبریں