اہم خبریں

سیاسی کھینچا تانی عروج پر،ایک اور اہم فیصلہ سامنے آگیا،جا نئے کیا

مظفرآباد (اے بی این نیوز)مظفرآباد میں جاری سیاسی کھینچا تانی کے باعث ایک اور اہم فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔ وزیر صحت انصر ابدالی نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے ساتھ فارورڈ بلاک میں رہتے ہوئے ایک مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

انصر ابدالی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوامی حقوق کی مؤثر نمائندگی ان کی ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت وہ اپوزیشن کی صفوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان، دوستوں اور سیاسی ساتھیوں کی رائے ان کے لیے ہمیشہ بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور وہ اسی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

آزاد کشمیر اسمبلی میں تیزی سے بدلتی ہوئی صف بندیوں نے سیاسی منظرنامے کو مزید تناؤ بھر دیا ہے۔ وزیر صحت کا یہ فیصلہ وزیر اعظم انوار الحق کے لیے ایک اہم سہارا تصور کیا جا رہا ہے جبکہ اپوزیشن کی تحریک سے جڑی سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں : تحریک عدم اعتماد پر دستخط ہو گئے

متعلقہ خبریں