ڈڈیال (اے بی این نیوز ) راولاکوٹ اور ڈڈیال میں عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس کے مابین تصادم، چمیاٹی، دھیر کوٹ اور ڈڈیال کے علاقوں میں فائرنگ سے آزاد کشمیر پولیس کے 3 سپاہی جس میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہے، شہید ہو گئے۔
نو پولیس والے زخمی بھی ہیں ، فائرنگ سےدو شہری جاں بحق، متعدد زخمی ہو نے کی اطلاعات۔ پولیس کے تمام شہید اور زخمی ہونے والوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، پولیس ذ رائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے کارندوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کر کے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ اس جھتے کا مقصد آزاد کشمیر میں صرف اور صرف انتشار پھیلانا ہے
مزید پڑھیں :تنقید کرنے سے پہلے کاش آپ اپنا ماضی بھی دیکھ لیتے،عظمیٰ بخاری کا پیپلزپارٹی پر کھلا وار