اسلام آباد(اےبی این نیوز)اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب،کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا ۔
سب سے زیادہ بارش: پنجاب: جوہرآباد 72، حافظ آباد 44، نورپور تھل 43، قصور، شیخوپورہ 22، گوجرانوالہ 16، سرگودھا 13، جھنگ 12، فیصل آباد 09، بھکر 08، چکوال 07، اوکاڑہ 05، مری 03، گجرات، لاہور (سٹی، ایئرپورٹ 02)، نارووال 02، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01 ،کشمیر:کوٹلی 26، راولاکوٹ 19، مظفرآباد (ایئرپورٹ 15، سٹی 11)، گڑھی دوپٹہ 02 ،خیبرپختونخوا:پٹن 03 ،گلگت بلتستان:بونجی اور چلاس میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی ۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 47، چھور45، نوکنڈی اور دادو میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاو ہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار 14 جون سونے کی تازہ ترین قیمت















