اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ: شدیدآندھی/جھکڑ چلنے ، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں (سولر پینلز ،بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ۔
جمعه کے روز گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع۔ جبکہ سندھ اور بلوچستان میں تیز آندھی/جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔
ہفتہ کے روز گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بعد از دوپہر سندھ اور بلوچستان میں تیز آندھی/جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا ۔ تاہم خطہ پوٹھوہار ،شمال مشرقی پنجاب،کشمیر،بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش:پنجاب: لاہور (ائیرپورٹ 49، سٹی 05)، نارووال 48، اٹک 11، کشمیر: راولاکوٹ 04، مظفرآباد (سٹی، ائیرپورٹ 03)، گڑھی دوپٹہ 03، کوٹلی 01، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 04، کاکول 02، گلگت بلتستان: گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی ۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو51، سبی 50،شہید بینظیر آباد، جیکب آباد ،تربت پڈعیدن اور لاڑکانہ میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: شرح پیدائس میں کمی کی اہم وجہ سامنے آگئی،دلچسپ انکشاف















