اہم خبریں

پنجاب میں ہیٹ ویو کی دستک؟ لاہور میں صبح سویرے ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دی

لاہور(نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک اور شدید گرم موسم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

لاہور میں صبح سویرے ہی سورج نے اپنی تپش دکھانا شروع کر دی اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں۔گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا، 24 حلقوں میں پولنگ کا آغاز

متعلقہ خبریں