اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک بھر میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔
ملک بھر میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برف باری ریکارڈ کی گئی جس کے باعث مختلف علاقوں میں سردی نے پھر ڈیرے ڈال دیے۔
بلوچستان میں چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، کوہلو، نصیرآباد سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا رہا جہاں ایف سی بلوجستان کی جانب سے امدادی سرگرمیاں کی گئیں۔
ادھر آزادکشمیر، گلگت بلتستان، وادی ناران، سوات اور زیارت کے پہاڑوں پر اپریل میں برف باری نے موسم کو سرد کردیا۔
اس کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہی، ڈیرہ غازی خان اور فورٹ منرو میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری ریکارڈ ہوئی اور برساتی ندیوں میں طغیانی آ گئی۔
سوات، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم، خیبر، لوئر دیر، صوابی، شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی بارش ہوئی جب کہ پشاور میں نالوں کا پانی سڑکوں پر آگیا اور مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: ایرانی میڈیا چینل کا لاپتہ امریکی پائلٹ پکڑنے پر انعام کا اعلان












