اہم خبریں

آج بروز جمعہ 5 اپریل 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ: آج اور 04اپریل کے دوران شدید/موسلادھار بارشوں کے باعث شمال مشرقی بلوچستان (ژوب،موسی خیل، شیرانی،بارکھان،سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد،جھل مگسی،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، مستونگ، قلات، خضدار، لسبیلہ)، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں (ہِل ٹورنٹس) اور زیریں خیبر پختونخوا(کرم، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں،کرک، ہنگو، کوہاٹ) کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔ آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے باعث اس دوران کمزور ڈھانچوں (بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ۔ ژالہ باری اور آندھی کے باعث پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ۔

جمعرات کے روز بلوچستان ، سندھ، خیبرپختونخوا میں بیشتر مقامات پر جبکہ پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش / ژالہ باری کی بھی توقع۔
جمعه کے روز شمال مشرقی بلوچستان ، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا ، پنجاب اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش / ژالہ باری کی بھی توقع۔ جنوبی /وسطی بلوچستان ، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ،وسطی /ز یریں خیبر پختونخوا، بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم مطلع جزوی ابرآلود رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: کراچی (ناظم آباد 70، کیماڑی 56، سعدی ٹاؤن 48، یونیورسٹی روڈ 44، بحریہ ٹاؤن 44، اورنگی ٹاؤن 39، گلشنِ معمار 36، جناح ٹرمینل 35، سرجانی ٹاؤن 35، ایئرپورٹ اولڈ ایریا، ڈی ایچ اے (فیز 2) 33، فیصل بیس 30، نارتھ کراچی، مسرور بیس 29، کورنگی 18، گلشنِ حدید 17)، موہنجو داڑو 50، جیکب آباد 22، دادو 14، حیدرآباد 13، لاڑکانہ 08، پڈعیدن 03، روہڑی، خیرپور و سکرنڈ 02، چھور و مٹھی 01، خیبر پختونخوا: پاڑاچنار 27، ڈی آئی خان سٹی 15، بنوں ، چراٹ 14، ڈی آئی خان ایئرپورٹ 03، بلوچستان: لسبیلہ 15، قلات 13، خضدار 10، سبی 07، کوئٹہ 06، سمنگلی 05، دالبندین ،تربت 03، گوادر 02، پنجگور 01، پنجاب: بہاولنگر 13، بھکر 09، ڈیرہ غازی خان 07، کروڑ (لیہ) ، کوٹ ادو 04، ساہیوال 03، نور پور تھل 02، اوکاڑہ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : بہاولنگر38، اوکاڑہ،قصور اورساہیوال میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جز وی ابر آلود/ ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر تیز بارش / ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعہ 5 اپریل 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں