اسلام آباد(اے بی این نیوز)بدھ کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان ۔تاہم شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں مطلع جز وی ابر آلودسے ابر آلود رہنے کے علاوہ بلو چستان میں کہیں کہیں جبکہ خیبرپختونخوا، جنو بی /و سطی پنجاب، کشمیر اور با لا ئی سندھ میں شام/رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا ، پنجاب، اسلام آباد ،زیارت،کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: مالم جبہ 46، بالاکوٹ 27، پٹن 23، کاکول 10، چترال 08، میر خانی & ڈروش 05، آزاد کشمیر: کوٹلی 46، راولاکوٹ 32، مظفرآباد ایئرپورٹ 20، مظفرآباد سٹی 19، گڑھی دوپٹہ 11، پنجاب: جہلم 29، مری 20، منگلا 18، راولپنڈی 09، اسلام آباد)زیرو پوائینٹ 09، ایئرپورٹ 06)، گجرات ،حافظ آباد 05، سیالکوٹ ایئرپورٹ ، چکوال 02، سیالکوٹ سٹی 01،گلگت بلتستان: استور 07، گلگت 06، چلاس 04، ہنزہ، بگروٹ 02، سکردو ، بونجی 01۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی 36، شہید بینظیر آباد،جیکب آباداورموہنجو داڑومیں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
منگل (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مو سم خشک اور مطلع جز وی ابر آلود رہا۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مو سم خشک اور مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: آج بروز بدھ یکم اپریل 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت














