اہم خبریں

آج بروز منگل 31 مارچ 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)آج( رات )اور 31 مارچ کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث بالائی/وسطی خیبر پختونخواہ اور کشمیرکے مقامی ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ۔ جبکہ شمالی بلوچستان ( ژوب،موسی ٰ خیل،سبی، کوہلو، بارکھان، نصیرآباد اورلورالائی )میں فلیش فلڈنگ ہو سکتی ہے۔ شدید آندھی/جھکڑ چلنے/ژالہ باری اوربجلی گرنےکے باعث کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے،بل بورڈز، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔

پیر کے روز خیبرپختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش(پہاڑوں پربرفباری ) کا امکان۔اس دوران بعض مقامات پر تیز/موسلادھار بارش (چند مقامات پر ژالہ باری) کی توقع۔

جبکہ شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
منگل کے روز خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر،گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (پہاڑوں پربرفباری ) کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔ جبکہ جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا ، پنجاب، اسلام آباد ،کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: چراٹ 82، مالم جبہ 73، پشاور (ایئرپورٹ 72، سٹی 35) ، کاکول 51، پٹن 49، بنوں 45، کالام 43، دیر 38، لوئر دیر 36، باچا خان ایئرپورٹ 33، تخت بھائی 31، چترال 29، بالاکوٹ 28، دروش اور سیدو شریف 27، پاڑاچنار 24، میر کھانی 17، ڈی آئی خان (سٹی 10، ایئرپورٹ 04)۔ پنجاب: جوہرآباد 54، اسلام آباد (سید پور ولیج 45، سٹی 43، بوکرا 28، گولڑہ 19، ایئرپورٹ 07) ، راولپنڈی (شمس آباد 49، نیو کٹاریان 38، پیرودھائی 31، کچہری 28، گوالمنڈی 16) ، مری 41، اٹک 20، کروڑ (لیہ) 17، کوٹ ادو 14، نورپور تھل 09، سرگودھا سٹی 06، جہلم اور چکوال 05، منگلا اور بھکر 04، ڈی جی خان 01۔ آزاد کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 36، سٹی 31) ، گڑھی دوپٹہ 27، راولاکوٹ 25، کوٹلی 04۔ گلگت بلتستان: چلاس 10، استور 07، گوپس 05، گلگت 03 اور بگروٹ میں01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: پڈعیدن ، مٹھی 37، شہید بینظیر آباد36 ، سکھر اورموہنجو داڑومیں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

پیر( رات): اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری ہوئی۔

منگل کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود ر رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: آج بروز منگل 31 مارچ 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں