اہم خبریں

آج بروز جمعرات 26 مارچ 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ: آج (رات) اور26 مارچ کےدوران تیز بارش کے باعث خاران ،تربت،کیچ، نوشکی، پنجگور،گوادر ،پسنی اور گردونواح کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ۔بدھ کے روز بلوچستان ، خیبرپختونخوا ،بالائی/وسطی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔

جمعرات کے روز شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔وسطی/شمال مشرقی پنجاب اور خطۂ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ شمالی بلوچستان، بالائی/مغربی پنجاب اور زیریں خیبر پختونخوامیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی 12)، بارکھان 04، ژوب 02، پنجاب: جوہرآباد 14، چکوال 03، نورپور تھل 02، لیہ، کوٹ ادو 01، خیبر پختونخوا: ڈی آئی خان (سٹی 06، ایئرپورٹ 01) اور بنوں میں 03بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :مٹھی38، شہید بینظیر آباد،چھور اور سکرنڈ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح/بعد از دوپہر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعرات 26 مارچ 2026 سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں