اہم خبریں

آج بروز پیر 16 مارچ 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پیر کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔ تاہم بعداز دوپہر شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔جبکہ رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران بالائی پنجاب اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پرآندھی/ ژالہ باری کی بھی توقع۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پرآندھی/ ژالہ باری کی بھی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ، جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی، ،39،, چھور , شہید بینظیرآباد38اور ٹنڈ و جام میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران مو سم خشک اور مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان ۔تاہم رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔

پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔
مزید پڑھیں: آج بروز پیر 16 مارچ 2026 سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں