اہم خبریں

آج بروز بدھ 18 فروری 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم جنوب مشرقی پنجاب کے اضلاع میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تا ہم بلوچستان، ساحلی/بالائی سندھ اور پاڑاچنار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی 28، شیخ ماندہ 17)، قلات 10، خضدار 06، اورماڑہ 04، ژوب اور نوکنڈی 02، بار خان اور پنجگور 01، سندھ: ٹھٹھہ 21، کراچی (جناح ٹرمینل 20، یونیورسٹی روڈ 12، ناظم آباد 09، نارتھ کراچی، بحریہ ٹاؤن 02، سرجانی ٹاؤن 01)، روہڑی 09، موہنجو دڑو 08، لاڑکانہ 07، خیرپور 06، سکھر 04، جیکب آباد 03، خیبرپختونخوا: پاڑاچنار میں 04ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 08، اسکردومنفی04، گوپس، کالام منفی01، کو ئٹہ 00، راولاکوٹ اور چترال میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

منگل (رات): اسلام آباد اور گردنواح میں موسم سرد اور خشک رہا۔

بدھ کے روز: اسلام آباد اور گردنواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: آج بروز بدھ 18 فروری 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں