اہم خبریں

آج بروز ہفتہ 7 جنوری 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں رات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں صبح / رات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ تاہم شمالی /مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے دوران شمالی اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہلکی برفباری کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سردرہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اورمری میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش /برفباری ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخوا: کالام 28، پٹن 16، دیر (15 بالائی، 01 زیریں)، چترال 11، میر کھانی اور دروش 09، مالم جبہ 08، بالاکوٹ 05، پاراچنار 03، سیدو شریف 02، کاکول 01، گلگت بلتستان: گوپس 06، استور 02، چلاس 01، کشمیر: راولاکوٹ اور گڑھی دوپٹہ 03، مظفر آباد (ایئرپورٹ اور سٹی 02)، پنجاب: مری میں01 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ۔ برفباری (انچ): کالام 14، گوپس، مالم جبہ 04، چترال 01۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 11 ،کالام منفی08، مالم جبہ منفی05، استور، اسکردو منفی04، نتھیا گلی میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

جمعہ( رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد جبکہ اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ۔

ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔دن کے اوقات میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ۔
اسلام آباد کی مسجد میں نمازجمعہ کے دوران دھماکے کی مذمت کرتے ہیں: افغان وزارت خارجہ

متعلقہ خبریں