اہم خبریں

آج بروز اتواریکم جنوری 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابرآلود سے ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کی توقع۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔تاہم شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود سے ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مغربی بلوچستان، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش/برفباری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: کالام 04، بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی 05،شیخ مندہ04 )، گلگت بلتستان: گوپس میں 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔برفباری (انچ): کالام 02، گوپس میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 09 ، گوپس منفی07، استور، کالام منفی06، مالم جبہ، اسکردو منفی04، زیارت منفی03،پاڑاچنار، ہنزہ، قلات میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلو درہا۔

اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلو درہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: انڈر 19 ورلڈکپ، سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کو آج بھارت کیخلاف بڑی فتح درکار

متعلقہ خبریں