اسلام آباد(اے بی این نیوز)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک/ مطلع جزوی ابرآلودجبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان۔ گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک/ مطلع جزوی ابرآلودجبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان۔ گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہا۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت :لہہ منفی 10 ،استور منفی 09، کلام ،گوپس منفی 08، اسکردومنفی 07 ،مالم جبہ منفی 05اورپارا چنارمیں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلو درہا۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلو درہنے کی توقع۔
دریں اثناء ایران کے راستے ایک اور مغربی موسمی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا۔
کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، سرانان، جنگل پیر علی زئی، گلستان اور پشین میں بارش جبکہ کوژک ٹاپ، شیلا باغ اور لوئی بند سمیت بالائی علاقوں میں برف باری شروع ہوگئی۔
کئی علاقوں میں پچھلی برف باری سے بند رابطہ سڑکیں اب تک بحال نہیں ہوسکیں، سڑکوں کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔
این ڈی ایم اے نے آج سے چار فروری تک پنجاب، خیبر پختونخوا میں بھی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز ہفتہ 31 جنوری 2026 پیٹرول کی تازہ ترین قیمت














