اہم خبریں

آج بروزاتوار18 جنوری 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اتوار کے روز بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان۔

اتوار کے روز بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش /ہلکی برفباری جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری ہوئی ۔پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونحوا کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔

سب سے زیادہ بارش( ملی میٹر): خیبرپختونخوا: کالام 01، گلگت بلتستان: استور، سکردو میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی ۔
برفباری( (انچ): اسکردو اور گوپس ٹریس۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی08، گوپس منفی07، بگروٹ منفی06، پاراچنار منفی04، اسکردو، گلگت اور استورمیں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہا۔

اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ۔
مزید پڑھیں: نادرا نے شہریوں کی ایک اور بڑی مشکل آسان کردی

متعلقہ خبریں