اہم خبریں

آج بروز 14 دسمبر 2025 موسم کی تازہ ترین قیمت صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ۔ تاہم گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوااورکشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکاان ۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ۔ تاہم شام/رات میں گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوااورکشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکاان ۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب ، خیبر پختونخوااوربالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں سموگ جبکہ رات /صبح کے اوقات میں چند مقامات پردھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ، اسکردومنفی06، گوپس منفی04، بگروٹ منفی03، گلگت اور استورمیں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

ہفتہ(رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہا۔

اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ۔
مزیدپڑھیں: آج بروز اتوار14 دسمبر 2025 سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں