اہم خبریں

آج بروز اتوار 7 دسمبر موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور سرد رہنے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ۔

اس دوران گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ر جبکہ شمالی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع۔ اس دوران گلگت بلتستان ، کشمیر ، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوامیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں سموگ جبکہ رات /صبح کے اوقات میں چند مقامات پردھند چھائی رہی۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی09، اسکردو، گوپس منفی05، قلات، دیر، بگروٹ اور گلگت میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔ اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: مظفر آباد، وادی نیلم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

متعلقہ خبریں