لاہور(اے بی این نیوز)ڈی جی این ڈی ایم اے نے 2026 کے مون سون میں 22سے26فیصد بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ڈی جی این ڈی ایم اےکی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ پاکستان میں موسم کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے،2026کےمون سون میں 22 سے26فیصد بارشیں زیادہ ہوں گی،اس سال 31لاکھ لوگوں کومحفوظ مقاما ت پرمنتقل کیا گیا،جون یاجولائی میں یاوینا کم ہو جائے گا۔
ڈی جی این ڈی ایم اے نےمزیدکہا کہ بہت سےکام وفاق اورصوبوں نےکرنا ہیں،دریاؤں میں آنے والےپانی کیلئےسفارشات بنائی گئی ہیں،ارلی وارننگ کے تحت ہم 6 سے8 ماہ پہلےصوبوں کو وارننگ دیتے ہیں،ہفتوں کی بات کریں گے تو صوبے بہتر اقدامات کر سکیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دیدی ہے،پلان پر عملدرآمد فوری شروع کرنے کی ہدایت ۔ کہا کہ آئندہ مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے ۔ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں ۔
مزیدپڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایئر لائن کے چھکے چھڑا دیئے















