اسلام آباد(اے بی این نیوز) ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کےباعث: مسافر اور سیاح حضرات موسمی حالات کے مطابق(خصوصاً پہاڑی علاقوں میں) اپنے سفر کا انتظام کریں ۔۔
آندھی/جھکڑ چلنے، ژالہ باری اورگرج چمک کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ۔
پیر کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ۔
منگل کے روز بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب ا ور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کےدیگر وسطی/جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی موقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا۔ تاہم مٹھی میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ پنجاب کے بیشتر ا ضلاع میں سموگ چھائی رہی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 03 ،اسکردو منفی 02، بابوسر اور زیارت میں 00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
منگل (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ۔
منگل کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
 مزید پڑھیں:  پاکستان میں آج بروزمنگل ،4نومبر2025 چاندی کی قیمت
								
								
				
													














