اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج جمعرات25 ستمبر 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)جمعراتکے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

نوٹ: سیلاب سے متاثرہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع رواں ہفتے کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : بھکر40، دالبندین،سبی اور نوکنڈی میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔

جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےاور تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوستانہ ماحول میں ملاقات کی

متعلقہ خبریں