اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بدھ24 ستمبر 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز) بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ تاہم شام/رات میں بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔

نوٹ: سیلاب سے متاثرہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع رواں ہفتے کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : بھکر، دالبندین، نوکنڈی 41، سبی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک ر ہنے کی توقع۔

بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور گرم ر ہے گا۔ تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔
مزید پڑھیں: عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ میں جاری ہولناک سانحے کی گواہ ہے، اسحاق ڈار

متعلقہ خبریں