اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج جمعہ19ستمبر 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ: آندھی/جھکڑ چلنے، ژالہ باری اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔ مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں ۔

جمعہ کے روز بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر تیز بارش /ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔

جمعه کے روز بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، کشمیر اورگلگت بلتستان میں صبح کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پربارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش : پنجاب: لاہور (اپر مال 30، جیل روڈ 11، ہیڈ آفس واسا، تاج پورہ 10، مغل پورہ 06، سمن آباد 05، لکشمی چوک 02، شاد پورہ 01)، اسلام آباد (سید پور 28)، مری 09، گوجرانوالہ 05، چکوال 01، خیبر پختونخوا: کاکول 05، بالاکوٹ 04، لوئر دیر 03، دروش 02، پٹن 01، کشمیر: مظفر آباد سٹی 05، مظفر آباد ایئرپورٹ 04، راولاکوٹ میں 03ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : تربت، سبی 41،نوکنڈی،بہاولپور اور دالبندین میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

جمعہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں/آ ند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر تیز بارش /ژالہ باری ہو سکتی ہے .

جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں/آ ند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ،مزید ممالک کی شمولیت پر غور کیا جا سکتا ہے،خواجہ آصف

متعلقہ خبریں