اہم خبریں

کراچی :میں آج تمام اسکول بندرہیں گے،نوٹیفیکیشن جاری

کراچی (اے بی این نیوز)کراچی میں بارش کے پیش نظر آج سکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔کمشنر کراچی کاکہناہےکہ شہر میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی میں بھی آج ہونے والےامتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں اورامتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔یاد رہےکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،منگل کی صبح سے ملیر، قائدآباد، شاہ فیصل کالونی، سرجانی ٹاون، صفورا، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، صدر، کلفٹن، شاہراہ فیصل سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہورہی ہے۔

منگل کی رات 8 بجے سے بارش کا تیز اسپیل شروع ہوا جس سے شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ انڈر پاس کے قریب، ماڈل کالونی، راشد منہاس روڈ، نیپا، صفورا اور ملیر کے علاقوں میں پانی جمع ہو گیا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، شہر کے دیگر علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد، سائٹ ایریا میں بھی تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ ایک دو روز میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیش گوئی بھی کی ہے جس کے مطابق سسٹم کا مرکز ابھی کراچی کے قریب آنا باقی ہے اور شہرمیں 24 سے 48 گھنٹوں میں بارش کا نیا سپیل آسکتا ہے۔ دوسری طرف دادو میں بھی برسات کے باعث آج سکول بند رکھنے کا اعلان کیاگیاہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بدھ10ستمبر 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں