اسلام آباد(اے بی این نیوز)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،جنوب مشرقی بلوچستان،جنوب مشرقی سندھ ،گلگت بلتستان ، اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
دریں اثنا ء ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کاکہنا ہےکہ دریائے چناب راوی اورستلج میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالےبپھرسکتے ہیں،کمشنر ز ڈپٹی کمشنرز اوردیگر افسران الرٹ ہیں،محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کردیا۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع۔ تاہم بعد از دوپہر جنوب مشرقی/وسطی سندھ، شمال مشر قی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: چراٹ 15، دیر 12، سیدو شریف اور کاکول 05، میر کھانی اور پاراچنار 03، گلگت بلتستان: بونجی 02، بگروٹ میں 01میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 42، دا لبندین اور چھور میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑدیا،صورتحال سنگین،ہزاروں دیہات لپیٹ میں آگئے،راوی بھی بپھر گیا