اسلام آباد(اے بی این نیوز)جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع۔ تاہم جنوب مشر قی سندھ ، جنو ب مشر قی بلو چستان، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھو ہار، کشمیر اورگلگت بلتستان مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر, جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: پاراچنار 40، مالم جبہ 29، میر کھانی 03، پنجاب: شیخوپورہ 34، حافظ آباد 10، گوجرانوالہ 04، مری، گجرات اور نارووال 02، سندھ: چھور 02، کشمیر: راولاکوٹ 01۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دا لبندین اور شہید بینظیر آباد میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعرات (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ شام/رات میں چند مقامات پر پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان یواےای کو31رنزسےشکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا