اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ:آج (رات ) ا ور 27اگست کے دوران: موسلادھار بارش سے کشمیر( راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبراورمیرپور) میں لینڈ سلائیڈنگ جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔ اس دوران مقا می اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ۔ عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
شدید بارش کے باعث ناروال، سیالکوٹ،گجرات،جہلم،منڈی بہاوالدین ،گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ۔اس دوران مقا می اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ۔ عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
شدید بارش / آندھی / جھکڑ اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر / دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔
بدھ کے روز شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بیشتر مقا مات پر جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں تیز/موسلادھار بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان۔
بدھ کے روز شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بیشتر مقا مات پر جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں تیز/موسلادھار بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی ہو ئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 228، ایئرپورٹ 97)، نارووال 107، لاہور (سٹی 61، ایئرپورٹ 39)، قصور 42، گجرات، گوجرانوالہ 35، حافظ آباد 02، خیبر پختونخوا: کاکول 36، بالاکوٹ 06، مالم جبہ 05، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 25، راولا کوٹ 04، بلوچستان: لسبیلہ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین، نوکنڈی 42،چلاس اوردادو میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
بدھ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم /مرطوب / مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح/رات کے اوقات میں تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔