اسلام آباد(اے بی این نیوز)23 (شام رات سے 24اگست کے دوران شدید موسلادھار بارشوں کے باعث چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر ، ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری ، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
دریں اثناءآج سے 30 اگست تک ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ الرٹ جاری۔
شدید بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،سیالکوٹ ، فیصل آباد سرگودھا ،پشاور ، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ۔
شدید بارشوں / آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر / دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا، کشمیر ، بالائی /وسطی پنجاب، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ تاہم شام/ رات میں بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش بھی متوقع۔شام /رات کے اوقات میں جنو بی پنجاب ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم وسطی اور جنوبی سندھ میں کہیں کہیں جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے ، کشمیر بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جنوبی سندھ میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: ٹنڈو جام 89، تھرپارکر (کلوئی 70، ڈیپلو 52، ننگرپارکر 20، اسلام کوٹ 14، دھلی 05)، حیدرآباد (ایئرپورٹ 44، سٹی 39)، کراچی (کورنگی 24، فیصل بیس 23، ایئرپورٹ اولڈ ایریا 18، گلشن حدید 16، سعدی ٹاؤن، یونیورسٹی روڈ 15، کیماڑی 18، مسرور بیس 13، ڈی ایچ اے 12، ناظم آباد، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن 10، سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار 05، میر پور خاص 11، بدین 10، چھور 03، کشمیر: مظفر آباد (شہر 14، ایئرپورٹ 10)، بلوچستان: پسنی 06، اورماڑہ 04، لسبیلہ 01، پنجاب: لاہور سٹی 05اورخیبر پختونخوا: بالاکوٹ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نو کنڈی ، دالبندین 44اور چلاس میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ہفتہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم مرطوب /مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: پولیس نےشواہداکٹھےکرکےعلیمہ خان کےبیٹےکوپکڑا،سینیٹرطلال چودھری