اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج جمعرات21 اگست 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ: شدید موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ(کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ اورجامشورو) کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ۔

• جنوبی بلوچستان کے ندی نالوں میں شدید موسلادھار بارشوں کے باعث طغیانی کا خطرہ ۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت۔

• شدید بارشوں / آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر / دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔

جمعرات کے روز وسطی/زیریں سندھ اور جنوبی بلو چستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز/شدید موسلادھار بارش متوقع۔ بالائی سندھ، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

جمعرات کے روز وسطی/زیریں سندھ اور جنوبی بلو چستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز/شدید موسلادھار بارش متوقع۔ خیبر پختونخوا، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد، کشمیر اور بالائی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، شمال مشرقی پنجاب،جنوب مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/ گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقا مات پر بارش ہوئی ۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: کراچی (ناظم آباد 60، کورنگی 49، کیماڑی 45، نارتھ کراچی 43، سرجانی ٹاؤن 42، اولڈ ایریا ایئرپورٹ 38، فیصل بیس 38، جناح ٹرمینل 32، اورنگی ٹاؤن 30، گلشنِ معمار 28، مسرور بیس 28، گلشنِ حدید 33، ڈی ایچ اے 25، سعدی ٹاؤن 23، یونیورسٹی روڈ 21)، حیدرآباد (ایئرپورٹ 62، سٹی 43)، تھرپارکر (ڈہلی 59، کلوئی 40، ڈپلو 25، چھاچرو 16، نگرپارکر 13، اسلام کوٹ 12، مٹھی 08)، شہید بینظیر آباد 57، سکرنڈ 42، میرپور خاص 19، ٹنڈو جام 18، چھور 12، ٹھٹھہ 10، دادو 07، میرپور خاص 04، پڈعیدن 03، سکرنڈ، بدین 01۔ پنجاب: شیخوپورہ 36، فیصل آباد 16، سیالکوٹ سٹی 11، لاہور سٹی 08، نارووال، جھنگ 02، بلوچستان: اورماڑہ 28، لسبیلہ 21، تربت 09، خیبر پختونخوا: کاکول 02، ڈیرہ اسماعیل خان سٹی 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 01، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 43 اوردالبندین میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

جمعرات (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

جمعرات کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: طوفانی باد و باراں،16 پروازیں منسوخ،70 تاخیر کا شکار،ایک کی ہنگامی لینڈنگ

متعلقہ خبریں