اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ: شدید موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ(کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ اورجامشورو) کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ۔
شمال/جنوب مشرقی بلوچستان کے ندی نالوں میں شدید موسلادھار بارشوں کے باعث طغیانی کا خطرہ ۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت۔
شدید بارشوں / آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر / دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔
مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔
بدھ کے روز سندھ اور شمال مشرقی /جنوبی بلو چستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز/شدید موسلادھار بارش متوقع۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
بدھ کے روز سندھ اور شمال مشرقی /جنوبی بلو چستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز/شدید موسلادھار بارش متوقع۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، وسطی/جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان میں اکثر مقامات پر،جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران سندھ، وسطی/جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: کراچی(گلشنِ حدید 145، ایئرپورٹ اولڈ ایریا 138، کیماڑی 137، جناح ٹرمینل 135، یونیورسٹی روڈ 132، سعدی ٹاؤن 123، ڈی ایچ اے (فیز VII) 121، فیصل بیس 114، سرجانی ٹاؤن 111، نارتھ کراچی 108، کورنگی 97، ناظم آباد 92، گلشنِ معمار 75، مسرور بیس 75، اورنگی ٹاؤن 66، بحریہ ٹاؤن 05)، ٹنڈو جام 45، تھرپارکر (اسلام کوٹ 17، ڈپلو 10، مٹھی 07، کلوئی 05)، پڈعیدن 12، حیدرآباد (ایئرپورٹ 09، سٹی 04)، جیکب آباد 08، ٹھٹھہ 04، چھور 03، سکھر، موہنجوداڑو 01،پنجاب: نورپور تھل 104، کوٹ ادو 70، رحیم یار خان 68، بھکر 67، جوہرآباد 53، سرگودھا 52، لیہ 26، فیصل آباد 19، مری 18، اسلام آباد (سٹی 09، ایئرپورٹ 01)، گوجرانوالہ 08، ڈیرہ غازی خان 06، خانپور 05، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد 07، کچہری 02، گوالمنڈی 01)، جھنگ 04، نارووال ، سیالکوٹ (سٹی) 01،خیبر پختونخوا: کاکول 56، پاراچنار 41، ڈیرہ اسماعیل خان (ایئرپورٹ 29، سٹی 03)، چراٹ 06، مالم جبہ ، دیر 03، کالام، بنوں 02،بلوچستان: خضدار 60، سبی 40، قلات 28، ژوب 09، کوئٹہ (شیخ ماندہ 05، سمنگلی 04)،کشمیر: راولا کوٹ 41، مظفرآباد (سٹی 04، ایئرپورٹ 02)، گڑھی دوپٹہ 02،گلگت بلتستان: گلگت 06، بونجی 02، ہنزہ ، گوپس اورا سکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نو کنڈی 42،دالبندین اورتربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
بدھ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
بدھ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے اخبارات بند،ٹی وی کی سہولت ختم،کارکن ہمت نہ ہاریں ڈٹے رہیں،عمران خان کا جیل سے پیغام