اسلام آباد(اے بی این نیوز)ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تا ہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، خیبر پختونخوا اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔اس دوران شمالی مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی توقع۔
ہفتہ کے روز ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تاہم شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب ,خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیراور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: سیالکوٹ سٹی 78، اسلام آباد (گولڑہ 41، بوکرا 13، سید پور 03، سٹی 01)، راولپنڈی (کچہری 26، گوالمنڈی 16، پیرودھائی 08، چکلالہ 01)، اٹک 25، چکوال اور گوجرانوالہ 23، منگلا 12، جہلم 10، گجرات 08، نارووال 05، منڈی بہاؤالدین 01، خیبر پختونخوا: پاراچنار 35، مالم جبہ 07، کالام اور چراٹ 03، دیر 02، کاکول 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 23 اور راولاکوٹ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت :دالبندین، دادو، سبی 44، نوکنڈی اور بھکر میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے ۔
ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع۔تاہم صبح /رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا ضمنی انتخابات میں شمولیت بارے اہم فیصلہ، اسد قیصر نے بتا دیا،جا نئے کیا