اہم خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں تیز بارش ، پانی گھروں میں داخل ہوگیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز) بدھ کے روز جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ ندی نالوں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا۔


بارش اتنی تیز تھی کہ چک شہزاد، بہارہ کہو، نیو چٹھہ بختاور اور پی ایچ اے سوسائٹی میں بھی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔چٹھہ بختاور میں لوگوں کو بچا لیا گیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے تیز رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے چٹھہ بختاور سوسائٹی پہنچ کر گلی نمبر 5 میں مسجد کے قریب بارش کے پانی میں پھنسے 40 سے 45 افراد کو بچا لیا۔ریسکیو اہلکار کال موصول ہونے کے بعد 12 منٹ کے اندر موقع پر پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: اگست میں لگاتار 4 چھٹیاں ملنے کا امکان

متعلقہ خبریں